• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Worlds Slimmest Laptop Introduced
جدید ٹیکنالوجی سے لیس سائنسی دور ہمیں ہر روز نت نئی ایجادات سے متعارف کر واتا رہتا ہے جس سے ہر شعبے میں جدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔

امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ایسا لیپ ٹاپ متعارف کروایا ہے جسے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ کہا جا رہا ہے جو وزن میں ہلکا ہے اور آسانی سے اس کا رخ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

منفرد طرز کے اس لیپ ٹاپ کی موٹائی صرف آدھا انچ ہے جبکہ اس کا وزن ایک کلو گرام ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف ساڑھے 10گھنٹے ہے اور اس میں پین سپورٹ بھی رکھی گئی ہے جو خاص طور پرطلبا کے لئے لیکچر کے دوران نوٹس وغیرہ لکھنے کے لئے کاآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1ہزار170ڈالر ہے جو رواں سال مئی میں صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
تازہ ترین