کرکٹ لورز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اس سال اپنے ملک میں دو ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینگروز سال کے آخر میں پاکستان اور جنوبی افریقہ سے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم کرکٹ سیزن کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
بائیس سال میں ایساپہلی بار ہو گاجب برسبین افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی نہیں کرے گا۔جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ پرتھ اور پاکستان گابا اسٹیڈیم میں قسمت آزمائے گا۔
پاکستان دورہ آسٹریلیا کے دوران ملبورن میں باکسنگ ڈے یعنی چھبیس دسمبر کو دوسرا اور سڈنی میں نیو ایئر یعنی نئے سال کے آغاز میں دورے کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔