• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

Pti Change Venue
تحریک انصاف نے یوم تاسیس کے جلسے کا مقام تبدیل کردیاہے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 24اپریل کو جلسہ ڈی چوک کے بجائے ایف 9پارک اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی طرف سے جاری بیان کےمطابق پی ٹی آئی کے 20ویں یوم تاسیس پر 24اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جلسہ ایف 9پارک میں ہوگا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر 24اپریل کو ڈی چوک پر جلسہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس بیان کے رد عمل میں کہا تھا کہ ڈی چوک پر کسی قسم کے جلسہ یا اجتماع کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین