• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس :لاہور ہائیکورٹ کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

Lahore High Court To Combined All Applications Regarding Panama Leaks
لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی مزید درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس پر جسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بارے میں تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر 11 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیر اعظم اور خاندان کے افراد نے غیر قانونی طور پر سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ہے اس لیے نیب کو وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین