• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خدشات :حسنی مبارک عدالت میں پیش نہیں ہوئے

Hosni Mubarak Trial Adjourned Till November
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے کیس کی حتمی سماعت نومبر 2016 ءتک ملتوی کر دی گئی ہے۔

قاہرہ میں جنگی جرائم کی عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر حسنی مبارک سیکورٹی کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث جج نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ ٹرائل مناسب جگہ رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔

کیس کی سماعت گزشتہ سال نومبر میں طے تھی لیکن سیکورٹی خدشات کے سبب کیس کی سماعت اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی حتمی سماعت نومبر میں ہوگی ۔

87 سالہ سابق مصری صدر حسنی مبارک پر 2011 ءکے احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کا الزام ہے۔
تازہ ترین