• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا ضمنی انتخاب ، ایم کیو ایم نے دونوں نشستیں دوبارہ جیت لیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے115کا ضمنی انتخاب ایم کیو ایم نے جیت لیا ، دونوں حلقوں میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 245 میں ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک39597ووٹ لے کامیاب ہوگئے ۔ پیپلز پارٹی کے شاہد حسین نے 3016 ووٹ حاصل کئے، ایم کیو ایم کےحق میں دستبردارہونے والے پی ٹی آئی کے امجداللہ نے1489ووٹ لئے،اس حلقے میں ووٹنگ کی شرح کم رہی،4 لاکھ9 ہزار 655 ووٹوں والی قومی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔صوبائی اسمبلی کی نشست115پر ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل رفیق 11 ہزار 747ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مہاجر قومی موومنٹ کے جمیل قادری 1381کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پی ٹی آئی کے آصف جاہ نے 1210 ووٹ حاصل کیے پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ کو1368ووٹ ملے ۔اس حلقے میں بھی ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، ایک لاکھ 62 ہزار رجسٹرڈ ووٹوں میں سے صرف 14739 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ 2013 میں ہونے والےعام انتخابات میں این اے 245 سے ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار ریحان ہاشمی نے ایک لاکھ 15ہزار776ووٹ لئے تھے، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشت پر ڈاکٹر ارشد وہرہ نے 55804ووٹ لئے تھے۔قومی اسمبلی کے الیکشن میں ووٹنگ کی شرح 21.11فیصد اور صوبائی اسمبلی 9فیصدرہی۔
تازہ ترین