• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ’’را‘‘ ایجنٹ کی موجودگی کے بعد ملک بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں

ماناما/تہران(جنگ نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بھارتی را ایجنٹوں کی ایران میں موجودگی کے بعد ملک بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اپنی سرزمین کوکسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایران پاکستان سمیت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ مکالمت اور اعتدال پسندانہ رابطے چاہتا ہے، ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی قوم کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقدامات مشرق وسطیٰ کوغیر مستحکم بنا رہے ہیں، انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ شام اور یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات دورہ بحرین کے موقع پر کہی۔
تازہ ترین