لوٹس (رائٹرز)امریکی محکمہ خزانہ نے پاناما پیپرزکے افشا ہونے کے بعد طویل عرصے سے موخر ہونے والے اس قانون کو نافذ العمل کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کی رو سے بینک شیل (گمنام) کمپنیوں کے اکائونٹ ہولڈرز کی شناخت جاننے پر مجبور ہوں گے۔محکمہ خزانہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ قانون جلدنظرثانی ار اجرا کےلیے وائٹ ہائوس بھجوا دیاجائےگا تاہم امریکی عہدیدار نے اس اقدام کا ٹائم ٹیبل نہیں بتایا۔