میکسیکوسٹی (رائٹرز) پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد میکسیکن حکام نے 33افراد کے خلاف ٹیکس چوری یا مالیاتی جرائم کے شبہ میں تحقیقات شروع کر دی ہیں،میکسیکن ٹیکس چیف ارسٹوٹیلس نونیز نے ریڈیوفارمولا کو بتایا ہے کہ اگر ان کی رقم قانونی ذرائع وطن واپس آئےاور انہوں نے اپنے ذمے ٹیکس ادا ئیگیا ں کردیں اوراپنا سرمایہ کم از کم تین سال کےلیے میکسیکو میں لگایا تو انہیں معاف کردیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 33افراد میں سے18کے خلاف پہلے سے ہی تحقیقات ہورہی تھیں۔