شرمیلا ٹیگور سے پہلے سیمی گریوال کے منصور علی پٹودی کیساتھ تعلقات تھے

October 19, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیمی گریوال بولی وڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، جنہوں نے ستیہ جیت رے، راج کپور، ششی کپور جیسی شخصیات کے ساتھ کام کیا ۔ وہ اپنے چیٹ شوز کے لئے بھی مشہور ہیں۔ بولی وڈ کی ایک انوکھی شخصیت، جن کی زندگی کسی فلمی افسانے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے گزشتہ روزاپنی 74 ویں سالگرہ منائی۔سیمی گریوال نے اپنی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، جس میں ان کا پہلا سیریس ریلیشن شپ بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب وہ 17 سال کی تھیں، تب جام نگر کے اس وقت کے مہاراجہ کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ بعد میں انہوں نے منصور علی خان پٹودی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ تب شرمیلا ٹیگور، منصور علی خان پٹودی کی زندگی میں نہیں آئی تھیں۔ اداکارہ کی شادی پرانی دہلی کے چنمل فیملی کے روی موہن سے ہوئی تھی۔ اگرچہ یہ شادی تھوڑے عرصے تک ہی قائم رہی۔ اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔برطانیہ میں پرورش پانے والی سیمی گریوال کو ہمیشہ سے فلموں میں کام کرنے کا شوق تھا۔ بولی وڈ میں کام کرنے کیلئے والدین سے اجازت کیلئے اداکارہ بھوک ہڑتال پر چلی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سمی ایک امیر فیملی سے ہیں۔ ان کی پرورش انگلینڈ میں ہوئی تھی اور اسکول سے تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ ان کے والد کئی زبانیں جانتے تھے۔سمی کے والدین اپنے دوستوں کے ساتھ پولو میچوں کا لطف اٹھاتے تھے۔ اداکارہ اپنی اکلوتی بہن امرتا کے کافی قریب ہیں۔سیمی گریوال کو ہمیشہ سفید لباس میں دیکھا گیا ہے، چاہے وہ ایک سادہ سفید شیفون ساڑی ہو یا موتی کے ہار کے ساتھ ایک سفید پینٹ سوٹ۔انہوں نے ایک بار بامبے ٹائمز سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ مجھے سفید رنگ سے پیار ہے، جب میں ایک چھوٹی تھی، تب سے میری پارٹیوں کے کپڑے سفید رہے ہیں۔