بھارت نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے غیرمسلموں سے شہریت کی درخواست طلب کرلی

October 19, 2021

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے غیرمسلموں سے شہریت کی درخواست طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بھارتی حکومت نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے غیر مسلم شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بھارتی شہریت کی درخواست دیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے اقلیتی برادری کا کوئی بھی شخص جیسا کہ ہندو، سکھ، بدھسٹ، جینز، پارسی اور عیسائی وغیرہ وہ بھارتی شہریت کے حصول کی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ یہ درخواستیں سٹیزن رولز، 2009 کے تحت آن لائن دی جاسکتی ہیں۔