کویت، سرکاری آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

October 19, 2021

کویت سٹی (اے ایف پی) کویت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم سائٹ کے آپریشنز یا پٹرول کی برآمدات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے فوٹو گرافرز کے مطابق خلیج کی ساحلی پٹی اور ایرانی سرحد کے قریب واقع مینا الحمدی نامی ریفائنری میں اچانک آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔