چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی شہری نقدی و سامان سے محروم

October 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے مبین سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ہیڈ نو بہار سے نامعلوم افراد نے وسیم سے موٹرسائیکل چھین لی۔رائٹر کالونی ملتان سے نا معلوم افراد نے ریسٹورنٹ مالک شہباز سے 2 لاکھ 75 ہزار نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔