افغانستان سے متعلق اہم اجلاس آج ماسکو میں ہوگا

October 19, 2021


روس کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق اہم اجلاس آج ماسکو میں ہوگا۔ اس کانفرنس میں پاکستان، چین، روس اور افغانستان شامل ہوں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی اور معاشی امور پر گفتگو ہوگی۔

دوسری جانب امریکا نے ماسکو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں اس فورم سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مذاکرات میں شرکت نہیں کرسکتے۔