صدر پیوٹن جی ٹوئنٹی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے

October 19, 2021

کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن رواں ماہ روم میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں ظاہری حیثیت (جسمانی طور پر) میں شرکت نہیں کرینگے بلکہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے اپنے ارادے سے اطالوی وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

کریملن نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔