• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 سال سے بیرونی قرض نہیں بڑھا، ادائیگی بھی بہتر ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالی سال 2027 کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو تقریبا 4 فیصد رہنے کاامکان ، مالی سال 2026 کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق 41.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زرمتوقع ہیں، معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے، مالی سال 27-2026 میں برآمدی آمدن میں اضافے کی پیش گوئی ہے جس سے گزشتہ مالی سال میں دیکھی گئی کمی کا رجحان تبدیل ہو جائیگا، گذشتہ 4 برس میں بیرونی قرض تقریباً وہیں ہے جہاں پہلے تھا، ادائیگی بہتر ہوئی ہے، جبکہ 15 دن کی درآمدات کیلئے درکار ذخائر سے کئی سو فیصد زیادہ زرِمبادلہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

اہم خبریں سے مزید