کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد مذاکرات میں اسرائیلی حملے کا خدشہ، امریکی رپورٹس کی ایرانی تصدیق، اسرائیل کی تردید اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، عراقچی، تل ابیب نے تمام الزامات کو جھوٹی خبر قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطا ظ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس خطرے کا علم تھا، لیکن وہ امن مذاکرات کے لیے پاکستان جانے سے نہیں ڈرے۔