• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ

روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت یوکرین کے پورے ڈونئیسک ریجن پر قبضہ کی جانب پہلا مگر کلیدی قدم ہے۔ انہوں نے مستقبل میں اہم فیصلوں کے لیے یوکرین پر حملے بڑھانے اور یوکرینی دستوں میں غیرملکیوں کی اصل تعداد جاننے پر زور دیا۔

صدر پیوٹن نے فوج کے سپورٹ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں محاذ جنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

روس کے صدر کا کہنا تھا کہ بھاری جانی نقصان کے سبب یوکرینی فوج پسپائی اختیار کررہی ہے۔ لوہانسک پرمکمل قبضہ کیاجاچکا ہے جبکہ ڈونیئسک، زیفوریزیا اور خیرسوں علاقوں میں یوکرینی فوج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج جس قدر انفرااسٹرکچر پر حملے کرے گی، سیکیورٹی زون کو اتنی ہی وسعت دی جائے گی۔

ولادیمیر پیوٹن نےمزید کہا کہ یورپی امن فوج کا مقصد تنازع حل کرنا نہیں بلکہ روس کیخلاف فوجی کارروائی جاری رکھنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید