• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: قیمتوں میں کمی کے بعد بھی ایل پی جی 400 روپے فی کلو فروخت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد بھی ناجائز منافع خور گلی گلی گیس 400 سے450  روپے فی کلو گرام فروخت کررہے ہیں۔ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر گیس کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

سرکاری طور پر ایل پی جی گیس کی قیمت 241 روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد بھی فیصل آباد کے مختلف مقامات پر ایل پی جی دوکاندار مرضی کے دام وصول کر رہے ہیں، شہریوں کو شکایت ہے سرکاری نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت کو تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کرتی ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جرمانے اور دکانیں سیل کرنے کے دعوے تو موجود ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے انہیں تا حال سرکاری نرخوں ایل پی جی گیس دستیاب نہیں ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید