امریکا میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی

October 20, 2021


امریکی ریاست پنسلوانیا میں چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، دیگر مسافر خاتون کو بچانے کے بجائے زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے۔

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق ملزم کی زیادتی کے دوران کسی بھی مسافر نے پولیس کو واقعہ سے متعلق آگہی نہیں دی اور نہ ہی کوئی شخص لڑکی کی مدد کے لیے سامنے آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فشٹن اینگوئے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی مدد نہ کرنے پر ٹرین میں موجود افراد کو بھی مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔