مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر

October 20, 2021


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ایکسچینج ریٹ جون 2019 سے مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، ادائیگیوں کا دباؤ اس لیے ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں۔