آنسوؤں سے رونا صحت کیلئے مفید قرار

October 20, 2021

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، ماہرین کی جانب سے آنسوؤں سے رونا تجویز کیا گیا ہے کیوں کے اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔

جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤںسے رونا مفید ہے، اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے ہنسنے، آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر رونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ رونے کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا ضروری ہے۔

محققین و ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لیے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

جاپانی ماہرین کے مطابق رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔