سندھ میں باقی صوبوں سے مہنگا 75 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

October 21, 2021

کراچی(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ، سندھ میں 75 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے جو کہ باقی صوبوں سے مہنگا ہے،وزیر اعلی سندھ بتائیں کہ آخری بار پرائس کنٹرول کا اجلاس کب طلب کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے وزیر اعلی سندھ کو مہنگائی پر پریس کانفرنس کرنے سے پہلے سرکاری نرخوں کی لسٹ دیکھنے کا بھی مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ میں خود ذخیرہ اندوزوں کو تھپکی دیتے ہیں، شہر میں جگہ جگہ منافع خور موجود ہیں ، کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔