معروف ڈراما سیریل روپرٹ مردوک کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے، تخلیق کار کا انکشاف

October 21, 2021

لندن (اے ایف پی) ایچ بی او کے ہٹ ڈراما ’سکسیشن‘ (جانشینی) کے تخلیق کار نے انکشاف کیا ہے کہ ’سکسیشن‘، معروف میڈیا ٹائیکون روپرٹ مردوخ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ ڈراما سیریل میڈیا ٹائیکون کے طاقتور خاندان کے اندر تلخ کشمکش کی عکاسی کرتا خیالی ٹی وی شو ہے جو لیجنڈری انڈسٹری مغلز روپرٹ مرڈوک اور سمنر ریڈ اسٹون کی حقیقی زندگی سے تخلیق ہوا ہے۔ برطانوی ٹیلی وژن کے مصنف اور پروڈیوسر جیسی آرمسٹرانگ، جنہوں نے ہٹ ایچ بی او سیریز بنائی، کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان دونوں ٹائیکونز سے متاثر ہوکر یہ ڈراما سیریل لکھا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ان دونوں سے ان کے جانشینی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تو دونوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ان کا "مرنے کا ارادہ نہیں"۔