ہمایوں سعید کی احمد عل بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد

October 21, 2021

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ساتھی اداکار احمد عل بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد علی بٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ اب پہلے جتنے موٹے نہیں ہو لیکن پھر بھی تم سے پہلے جیسی ہی محبت ہے۔‘

انہوں نےسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ سالگرہ مبارک ہو میرے موٹو! آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں، آپ خوش اور صحت مند رہیں۔‘

ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ’ رُلا دیا پگلے۔‘