پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے

October 22, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہےکہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور بحرین کے مابین پارلیمانی سطح پر خوشگوار تعلقات موجود ہیں، پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کااظہار نےبحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور بحرین کے مابین پارلیمانی سطح پر خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے مواقع کی نسبت دوطرفہ تجارتی ججم کم ہے۔