چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ دولت گیٹ کے علاقہ میں نا معلوم شخص عدیل کی ریڑھی پر موجود غلے سے رقم لوٹ کر فرار ہو گیا۔تھانہ گلگشت پولیس کو بلال نے درخواست دی کہ عمر نے اسکی دکان سے 3 لاکھ مالیت کی چوری کرلی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے ندیم سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔شاہ شمس کالونی میں نامعلوم افراد عثمان سے 60 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سبزواری ٹاون میں نامعلوم افراد نے حفیظ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔قصوری چوک پر نامعلوم افراد عباس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔دہلی گیٹ سے شیراز ،لوہاری گیٹ سے آفتاب،دولت گیٹ سے منصور کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی۔پولیس تھانہ کوتوالی نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر کی رپورٹ پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت کا رروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔