پیپلزپارٹی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، آصف زرداری

October 24, 2021

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل سمیت دیگر شامل تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ این اے 133میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کر دیا جائیگا،پیپلز پارٹی این اے 133 کا انتخابی معرکہ بھر پور طریقے سے لڑے گی اور کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ اختلافات بھلا کر پرعزم طریقے سے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں۔