ٹیکساس میں کار ریسنگ کے دوران حادثہ، دو بچے ہلاک، 8 افراد زخمی

October 24, 2021

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کیرویل میں کار ریسنگ کے دوران حادثے میں 2 بچے ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریس میں شامل ایک کار بے قابو ہوکر تماشائیوں سے جاکر ٹکرا گئی۔

مقامی حکام نے حادثے میں 2 بچوں کی ہلاکت اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔