اہلسنت تنظیمات کےتحت ناموس رسالتؐ یکجہتی مارچ اور دھرنا

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہورمیں ناموس رسالتؐ مارچ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے اہلسنت تنظیمات تحت نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب اور فوارہ چوک تک ناموس رسالتؐ یکجہتی مارچ کیاگیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوراس عزم کا اظہارکیا کہ عزت رسولؐ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،حکومت ناموس رسالتؐ مارچ کے شرکائ سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے اورگرفتارکیے گئے اسیروں کورہا کرے،تن ظیمات اہلسنت کے رہنماؤں مفتی عابد مبارک قادری، شبیر ابوطالب، مفتی عبداللہ نورانی،شاہد غوری، احمد رضا امجدی کی جانب سے شرکاء کو پرامن رہنے کی بار بار ہدایات دی جاتی رہیں، مارچ کے شرکاء بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پر جمع ہوئے، شرکا نے فوارہ چوک کے سامنے دھرنا دیا،مختلف تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد ناموس رسالت مارچ کیلئے پیدل ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرنمائش چورنگی پرپہنچی اور فرانس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عابد مبارک نے کہاکہ ہم ناموس رسالت ؐ کے پہرے دارہیں ہمارے اکابرین اور کارکنان نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، عقیدہ ختم نبوت پر جان تو جاسکتی ہے مگر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت حالات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی اور تمام اسیر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے،اس موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے والی شاہراہ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کر دی تھی۔