پاکستانی کرکٹرز کے اہلخانہ نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے خلاف میچ سے کے دوران پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کے اہل خانہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اسکواڈ کے بعض ارکان کی دبئی میں موجود فیملیز کے لئے اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ خصوصی انتظامات بائیو سیکور ببل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کئے گئے تھے۔محمد حفیظ ، شعیب ملک ، محمد رضوان، فخرزمان، سرفراز احمد ، حسن علی ، عماد وسیم، عثمان قادر، کوچ ثقلین مشتاق اور فزیو کلف ڈیکن کے اہل خانہ نے میچ دیکھا۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا۔