وکٹ کیپر رضوان کے 100 انٹرنیشنل شکار مکمل

October 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک سو شکار مکمل کر لئے۔ اتوار کو دبئی میں میچ کے چھٹے اوور میں حسن علی کی گیند پر سوریا کمار یادیو کا شاندار کیچ لے کر عبور کیا۔29 سالہ محمد رضوان نے 44انٹرنیشنل ٹی20 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے اس دوران ایک سنچری اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 1065 رنز بنا رکھے ہیں۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں22کیچ اور چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔