پی آئی اے کی طیاروں کو پرندے ٹکرانے سے بچانے کیلئے آگاہی مہم

October 25, 2021

کراچی (جنگ نیوز) پی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لئے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی۔ پی آئی اے کے کارپوریٹ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے چیف کیپٹن محسن اوصاف نے اس مہم میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ اس مہم میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔