پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

October 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عجب تماشا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل اور ناکام حکومت کی آڑ میں کرپٹ ترین، بد انتظام، اقرباء پرور اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے، ملک میں جاری حالیہ مظاہروں کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گو عمران گو کے نعرے لگا کر پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، کرپشن، اقربا پروری اور تعصب پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔