اورنگزیب برکی نے اسلم گل کی حمایت کااعلان کردیا

October 25, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر رہنما شہباز محمود بھٹی کی جانب سے قلعہ لچھمن سنگھ میں پارٹی کارکنوں کو ناشتہ دیا گیا جس میں حاجی عزیز الرحمان چن، اورنگزیب برکی، فیصل میر، زاہد ذوالفقار سمیت بڑی تعداد میں کارکن شریک ہوئے۔ اس موقع پر اورنگزیب برکی نے اسلم گل سے اختلافات ختم کر کے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔