• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا عمرہ سیزن 1448ھ کیلئے ویزوں کے اجراء کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے عمرہ سیزن 1448 ہجری کی تاریخیں مقرر کردی گئیں ہیں۔ عمرہ زائرین 15 ذوالحجہ 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت نے کہا ہے کہ ویزوں کا اجراء 31 مئی 2026 سے شروع ہوگا۔  نسک ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کیے جائیں گے جو یکم جون 2026ء سے دستیاب ہونگے۔

 ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027ء) ہے جبکہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027ء) مقرر کی گئی ہے۔

سعودی عرب سے زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027ء) مقرر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید