• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقر قالیباف کی حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت، تعاون کی تعریف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق باقر قالیباف نے پاکستانی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی اور گفتگو میں کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے، حالیہ واقعات سے ظاہر ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی سیکیورٹی کے فقدان کی وجہ ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کا راستہ ہموار کرتی ہے، خطے کے ممالک کو اعتماد اور تعاون کے ذریعے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔

دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں آپ کی کوششوں کے گواہ ہیں، پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور عوام کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کےمفادات کے تحفظ اور مسائل کےحل کے لیے آپ کی کوششوں کے گواہ ہیں، ایران اور پاکستان کے عوام اب مزید قریب ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید