تامل سپر اسٹار اور سیاستدان کمل حسن نے کہا ہے کہ تامل ناڈو کے نئے وزیرِاعلیٰ جوزف وجے اور ان کی حکومت کو جانچنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔ وجے کو کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
مکل نیازھی مییم (ایم این ایم) کے سربراہ کمل ہاسن نے چنئی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو دن یا چھ دن میں حکومت کا جائزہ لینا علمِ نجوم جیسا ہوگا، ہمیں چھ ماہ انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں نئے لوگ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، آزادی کے وقت بھی وزراء نئے تھے، اس لیے نئے لوگوں کو کم نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ان سے غیر معمولی توقعات رکھی جائیں۔
کمل ہاسن نے ووٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ آپ نے ووٹ دیا ہے، اس لیے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ حکومت صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں۔ ہم بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال ہے کہ ملاقات میں کمل ہاسن نے وجے سے ملاقات کے دوران 6 اہم مطالبات پیش کیے ہیں جن میں تامل فلمی صنعت کے لیے حکومتی تعاون پر زور دیا گیا۔
ان مطالبات میں ریاستی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا آغاز، لوکل باڈی انٹرٹینمنٹ ٹیکس کا خاتمہ اور مضبوط اینٹی پائریسی ٹیم کی تشکیل شامل ہے۔
وجے کی تاریخی کامیابی
وجے نے تالم ناڈو کی سیاست میں بڑا دھماکہ کیا، جب ان کی جماعت تملگا ویٹری کژگم (TVK) نے پہلی بار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے 108 نشستیں جیتیں اور بعد میں 120 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی، یوں دہائیوں سے سیاست پر قابض جماعت ڈی ایم کے اور اسکے اتحادی کو شکست ہوگئی۔