پنجاب بارکونسل کےممبر کا قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

October 25, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں ممبر پنجاب بار کونسل رائے محمد نواز کھرل کے قتل اور ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن وامان کے بگڑتے ہوئے صورتحال سے عوام وکلاء سول سوسائٹی پریشان حال ہیں شیخوپورہ پنجاب میں دن دہیاڑے پنجاب بار کونسل کے ممبر کو قتل کیا گیا ہے تاحال پنجاب پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی ملک کے دیگر علاقوں میں وکلاء پر قاتلانہ حملے ہوئے وکلاء کو شہید کیا گیا جس کے ملزمان بھی گرفتار نہ ہوئے بیان میں کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے وکلاء کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کے خلاف ملک بھر کے وکلاء احتجاج کریں گے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اس مشکل وقت میں پنجاب بار کونسل کے ساتھ ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر ممبر پنجاب بار کونسل کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔