ٹریفک قوانین پرعمل سے زندگیاں محفوظ کی جا سکتی ہیں،پٹرولنگ پولیس

October 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کےایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاوید اقبال عاربی نےہیلتھ سائنس کالج میں منعقدہ سیمینارمیں طلباءاورکالج سٹاف سےکہاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرکےاپنی اوردوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں موٹر سائیکل سوارہمیشہ ہیلمٹ استعمال کرنےکی عادت اپنائیں اورموبائل فون کوکسی بھی صورت دوران ڈرائیونگ استعمال نہ کریں۔پاکستان کےمختلف شہروں میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے۔جسطرح پاکستانی قوم نے نہایت تندہی اورجانفشانی سے حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کرتےہوئےکرونا وائرس کو شکست دی ہےبالکل اسی طرح ہی احتیاطی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئےڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔