• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس کی آمد، آئی فون صارفین کیلئے نیا سنسنی خیز فیچر

ایمیج: فائل
ایمیج: فائل

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بالآخر تھرڈ پارٹی اے آئی ایجنٹس کے لیے اپنے دروازے کھولنا شروع کر دیے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کے طرز پر تیار کردہ یہ فیچر صارفین کو ایپ کے اندر ہی مخصوص کاموں کے لیے بوٹس اور اے آئی ایجنٹس استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر صارفین اپنی مرضی سے 5 تک اے آئی ایجنٹس تیار کر سکتے ہیں، جنہیں مخصوص نام، پروفائل تصویر اور اے پی آئی کی (API Key) دی جا سکتی ہے۔

سیٹ اپ کے بعد یہ ایجنٹس عام واٹس ایپ کانٹیکٹ کی طرح کام کریں گے، جن سے آپ ڈرافٹنگ، نوٹس یا پرسنل اسسٹنٹ جیسے کام لے سکتے ہیں۔

یہ ایجنٹس صرف وہی میسجز پڑھ سکیں گے جو صارف خود ان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ یہ آپ کے ذاتی چیٹس، کانٹیکٹس یا میڈیا تک رسائی نہیں حاصل کر سکتے۔

عام واٹس ایپ میسجز کے برعکس، ان اے آئی ایجنٹس کے ساتھ کی جانے والی چیٹ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ نہیں ہوگی، کیونکہ یہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز کے سرورز کے ذریعے پروسیس ہوتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید