پاکستان کی فتح، کراچی کی نجی یونیورسٹی میں چُھٹی

October 25, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شاندار فتح کی خوشی میں کراچی کی سر سید یونیورسٹی نے طلبہ اور اساتذہ کو چھٹی دے دی۔

رجسٹرار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔


واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔