سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر اعظم عمران خان

October 25, 2021


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کےاستحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں۔

ریاض میں پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوان افرادی قوت اور جغرافیائی محل و وقوع پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی ولی عہد کا اپنے ملک میں مزید مثبت تبدیلیاں لانے کا جذبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔