تیموریہ میں ملزم کو راستے میں گولی مار کر زخمی کرنے والے پولیس اہلکار معطل

October 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیموریہ کے علاقے میں پیر کی صبح پولیس کی جانب سے چار ملزمان کو مختلف مقامات سے مقابلے کے دوران پکڑے جانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملز م کو پولیس نے پکڑا اور اسے راستے میں لے جاتے ہوئے گولی مار کر زخمی کرکے مقابلے کا رنگ دیا گیا ،ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری ایس پی گلبرگ کریں گے،غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔