اسٹاک مارکیٹ، محدود کاروبار کی وجہ سے مندی، 190 پوائنٹس کم

October 27, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، محدود کاروبار کی وجہ سے مندی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 190پوائنٹس کی کمی ، 54.57 فیصد کمپنیوں کےشیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت 31ارب 48 کروڑ 91 لاکھ روپے کم ہو گئی ، کاروباری حجم بھی 1.8 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے ، آئی ایم ایف مذاکرات میں تاخیر اور پی ایس ایکس میں نئے سسٹم کی وجہ سے کاروبار محدود رہا جس سے معمولی اتار چڑھاو کے بعد مندی غالب رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 190.40پوائنٹس کی کمی سے 45277.80 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، کے ایس ای30انڈیکس بھی 102.54 پوائنٹس کی کمی سے 17676.65 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 117.10 پوائنٹس کم ہو جانے کے بعد 30988.14 پوائنٹس ہو گیا ، مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 134 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ،179کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 15 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 31ارب 48 کروڑ 91 لاکھ 24ہزار روپے کی کمی سے 7817 ارب 46 کروڑ 64 لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی کاروباری حجم 31لاکھ 20ہزار شیئرز کی کمی سے 16کروڑ 27 لاکھ 93ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، منگل کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک، غنی گلوبل ہولڈنگ ،لوٹے کیمیکلز ، ٹیلی کارڈ اور بائیکو پیٹرولیم سر فہرست رہے ، سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت اللہ وسایا ٹیکسٹائل اور کولگیٹ پامولیو کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 132.25 روپے اور34.98 روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی ماڑی پیٹرولیم اور سفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 63.47 روپے اور 55.50 روپے فی شیئرز تھی۔