ٹی وی ڈراموں میں غیر مناسب مناظر دکھانے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

October 27, 2021

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے ٹی وی ڈراموں میں غیر مناسب مناظر دکھانے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرودائر درخواست میں نجی چینل نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا نے ٹی وی ڈراموں میں غیر مناسب مناظر کو روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو پیمرا آرڈینس کی خلاف ورزی ہے۔