• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی میں ٹرمپ نے توہین آمیز و غیر ذمے دارانہ مؤقف اپنایا: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف — فائل فوٹو
ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف — فائل فوٹو

ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی سلامتی یقینی نہ بنائی گئی تو خطے میں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ بیانات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ نے توہین آمیز اور غیر ذمے دارانہ مؤقف اپنایا ہے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی حملے کا مضبوط، درست اور فوری جواب دے گا۔

باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا جان لے کہ اگر ہم تیل فروخت نہیں کر سکے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی اور فضائی آپریشن کی بندش سے دباؤ ڈالنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی مہذب قوم کو دھمکانے یا تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے کا دور اب ختم ہو چکا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید