ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے ترجمان جنرل محبی نے کہا ہے کہ ٹرمپ بہت بڑے جھوٹے ہیں، امریکی عوام کو سچ بتانے کی ضرورت ہے۔
جنرل محبی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی فوج پینٹاگون کے مقابلے میں 10 فیصد بجٹ رکھنے والے ممالک سے لڑنے کے قابل نہیں، امریکا کے پاس شکست تسلیم کرنے اور خطے سے نکل جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی ترجیح امریکی عوام نہیں اسرائیلی حکومت ہے، امریکی عوام پوچھیں کہ ایران کو کیوں دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں چاہے گا، تنازعات نے کوئی اور شکل اختیار کی تو ہم بھی میدانِ جنگ میں نئے ہتھیار لے آئیں گے۔
جنرل محبی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاسداران ایران اور خطےمیں لوٹ مار کے راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہے۔