• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے ویران جزیرے میں 34 سال بعد بچے کی پیدائش

— فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
— فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

اسکاٹ لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش نے مقامی آبادی کو خوشی سے نہال کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ’نارتھ رونالڈسے‘ پر 15 ستمبر کو ایلس ٹریل فورڈ اور ان کے پارٹنر خورخے سواریز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ڈنکن وائلڈر تھورسٹین ٹریل سواریز فورڈ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جزیرے پر اس سے پہلے آخری بچے تھامس بروک مین کی پیدائش اگست 1992ء میں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے جزیرے پر نہ کوئی اسپتال ہے اور نہ ہی مستقل ڈاکٹر، بس ایک مستقل نرس موجود ہے کیونکہ یہاں صرف 70 افراد آباد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جزیرے سے کسی بڑے طبی مرکز تک پہنچنے کے لیے ہوائی جہاز یا تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا سمندری سفر کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلس اور خورخے نے بچے کی پیدائش کے لیے اس جزیرے کا انتخاب کرنے کے بعد مقامی طبی حکام سے رابطہ کیا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی۔

بالآخر 2 دائیوں کو کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جزیرے پر پہنچایا گیا، جن کی موجودگی میں بچے کی باحفاظت پیدائش ہوئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید