ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی ڈیڈ لائن مقرر کرنے سے پہلے امریکی حکام اپنی پیش گوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ بھی دیکھ لیں۔
فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے اس مرتبہ ایرانی معیشت کے لیے نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے تعمیر، استقامت اور اپنے حقوق کے دفاع کا عمل جاری رکھے گا۔
ایرانی حکومت کی ترجمان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ دعوے کے ردِعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر ایران کو تباہ کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی بات کی ہے۔